خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک

9 اور 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔

اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

علاوہ ازیں ایک اور مقابلہ ضلع بنوں میں ہوا، جہاں سکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر چھپے ہوئے خوارج کو ختم کیا جا سکے۔ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *