کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان 15 پروازوں میں 13گھنٹے تک تاخیر

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان 15 پروازیں 13 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کی 8 پروازوں میں 1 سے7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی اور لاہور کی 7 پروازوں میں 3، 6، 7 اور 13 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 13 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے، صبح 8 بجے شیڈول پرواز پی کے 302 کی اب رات 9 بجے روانگی متوقع ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملتان سے مدینہ، ریاض، دمام اور شارجہ کی پروازوں میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی سے ریاض کی 2 پروازوں میں 2 اور 5 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور شارجہ کی پرواز 9P-740 میں 8 گھنٹے کی جبکہ لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی 4 پروازوں میں 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔

Check Also

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 9 زخمیوں سمیت 10 ملزم گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران 9 زخمیوں سمیت 10 ملزمان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *