ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی،فی تولہ 4100 روپے سستا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی، آج فی تولہ نرخ 4100 روپے گھٹ گئے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار ہوگئی۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 3618 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *