وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کردی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرح میں رد و بدل کے بعد نئی شرح پر عمل درآمد موٴثر ہوگیا ہے۔ شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جب کہ سروا اسلامک سیونگ اکاونٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔

دوسری طرف ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *