کینسر ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار

کراچی (پبلک پوسٹ)ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے وضاحت دی ہے کہ ملک دشمن عناصر ایچ پی وی ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر کینسر ویکسین اور BISP کے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر سندھ حکومت کی طرف سے ادائیگی روکنے کی خبر غلط ہے، بی آئی ایس پی وفاقی حکومت کا پروگرام ہے، سندھ حکومت کسی کا وظیفہ بند نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی مہم بچیوں کو کینسر سے بچانے کی کوشش کو نقصان پہنچا رہی ہے،
میری چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے بات ہوئی ہے، سینٹر روبینہ خالد نے جھوٹی اور نقصان دہ سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *