فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔

پاکستان ٹیم کل سپر فور مرحلے کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں،کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، جو بھی ٹیم سامنے ہوگی فائنل میں اسے شکست دیں گے۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز کو کوئی مشکل پیش آرہی ہے، کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا اور کرکٹ کھیلنا ہے۔

Check Also

کرکٹر پر ہراسانی کے الزامات کے بعد ماڈل ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب

پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہما سلیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک قومی کرکٹر پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *