عاطف اسلم کا انوکھا انداز، آٹوگراف کو کاغذی جہاز بنا کر مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں ایک دل موہ لینے والا انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے، گلوکار نے اپنے آٹو گراف والے صفحے کو کاغذی جہاز کی شکل دی اور ہنستے کھیلتے اسے مداحوں کی طرف اچھال دیا۔

جیسے ہی آٹوگراف والا کاغذی جہاز ہوا میں اڑا، ہال میں موجود مداحوں نے خوشی سے تالیاں بجا کر پُرجوش انداز میں اس کا استقبال کیا، کئی افراد نے جہاز کو پکڑنے کی کوشش کی اور یہ لمحہ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

مداحوں نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس انوکھے اقدام کو اب تک کا سب سے پیارا ٹرینڈ قرار دیا، سوشل میڈیا پر کاغذی جہاز آٹوگراف کے چرچے ہونے لگے اور ہر کوئی عاطف اسلم کی تخلیقی اور دلکش شخصیت کو سراہتا دکھائی دیا۔

عاطف اسلم ناصرف اپنی مدھر آواز بلکہ اپنے سادہ مگر منفرد انداز کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، کاغذی جہاز والے آٹوگراف نے کنسرٹ کے لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔

Check Also

سانحہ گل پلازہ: لائٹ بند نہ ہوتی تو جانیں بچ سکتی تھیں: چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

کراچی: چیف فائر آفیسر نے سانحہ گل پلازہ پر بنے جوڈیشل کمیشن کے روبرو انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *