15 ہزار تنخواہ لینے والے ٹیچر کا رزلٹایک لاکھ تنخواہ والے ٹیچر سے بہتر ہے، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی اور ان کی تنخواہوں کے حوالے سے عجیب و غریب بیان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی تنخواہوں اور ان کی کارکردگی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، انہوں نے نجی یا دیگر کم معاوضے والے اساتذہ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کیا کہ تعلیمی نتائج کا تعلق بڑی تنخواہ سے نہیں بلکہ مخلصانہ محنت سے ہوتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مخالفین اور ناقدین کے اعتراضات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اور پھر یہ یوں اعتراض اٹھائیں کہ دیکھیں انہوں نے 15 ہزار روپے پر ٹیچر رکھے ہوئے ہیں، تو میں انہیں صرف یہ جواب دینا چاہتا ہوں کہ 15 ہزار کے ٹیچر کا رزلٹ آپ کے ایک لاکھ روپے والے ٹیچر سے زیادہ بہتر ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے اس بیان کے ذریعے دو اہم پیغامات دیئے ہیں کہ وہ لوگ جو کم تنخواہ پر پڑھانے والے اساتذہ کی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہیں، انہیں رانا سکندر حیات نے امتحانی نتائج کے ٹھوس حقائق سے جواب دیا جب کہ ایک لاکھ روپے یا اس سے زائد بھاری تنخواہیں لینے والے اساتذہ کے لیے یہ بیان ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ان سے کئی گنا کم تنخواہ لینے والے اساتذہ کارکردگی اور رزلٹ کے میدان میں ان سے بازی لے جا رہے ہیں۔

Check Also

مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں

پاکستان ٹیلی وژن کے نامور اور لیجنڈ اداکار شفیع محمد شاہ کی صاحبزادی ارسلنہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *