ببیتا جی کا تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کی ایک قسط کا معاوضہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

مشہور بھارتی ٹی وی شو تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کی اداکارہ ببیتا جی کو کردار کیلئے ملنے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تارک مہتا کا اولتا چشمہ 2000 کی دہائی کے تمام بچوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ شو کے ہر کردار کا شائقین میں ایک الگ فین بیس ہوتا ہے اس ہی طرح اداکارہ منمن دتہ، ببیتا جی کا کردار ادا کرنے کے لیے مقبول ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ وہ اکثر اپنے نجی تعلقات سے جڑی افواہوں کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی اس ٹی وی شو میں ٹپو کا کردار ادا کرنے والے ساتھی اداکار راج کیساتھ ڈیٹنگ اور منگنی کی کی خبریں سامنے آئی تھیں جو بعد میں دونوں اداکاروں کی جانب سے مسترد کر دی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ منمن دتہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں ببیتا کا کردار ادا کرنے کیلئے ایک قسط کا 50 ہزار سے 75 ہزار بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ منمن دتہ کی 2021 تک مجموعی مالیت 29 کروڑ روپے تھی۔ رپورٹس کے مطابق اگلے دو سالوں میں یعنی 2024 تک ان کی مجموعی مالیت 40 کروڑ روپے تک بڑھ گئی ہے۔

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *