روٹی، نان کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

روٹی اور نان کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئیں، ڈپٹی کمشنر نے خدشات سننے سے انکار کیا۔

عدالت نے کیس یکم اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Check Also

“کامیڈی کے سلطان” شکیل صدیقی، رؤف لالہ” عید الاضحی کا سب سے بڑا کھیل لے کر حاضر ہورہے ہیں

“بکرا پیٹرول پہ ” کی افتتاحی تقریب کا دھوم دھڑکا ہوگا 13 مئی کو ہوگا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *