ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہو کر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہو کر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *