جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کے اسکواڈ سے دو کھلاڑی ڈراپ

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور پیسر عامر جمال کو باہر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسکواڈ اب 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو جائے گا، منتخب پلیئرز میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام شامل ہیں۔

خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین آفریدی بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *