ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے گھر چھاپہ،کروڑوں کا سونا، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

لاہور میں پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی۔

پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے ہیں، سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی جبکہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

پنجاب پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعد رضوی کے گھر سے برآمد غیر ملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، جبکہ 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

Check Also

پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت کا رد عمل سامنے آگیا

پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت کا رد عمل سامنے آگیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *