آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کیساتھ ویڈ کا نشہ کیاتو گویا لندن سے سوات پہنچ گئی تھی: ملالہ

ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکا یک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوں میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ لگتا تھا وہ سب بھول چکی ہیں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔

ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے اسے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا اور الٹیاں ہوئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے منع کیا کہ خون میں نشے کا اثر باقی رہتا ہے، وہ ساری رات اس ڈر سے نہیں سوئی کہ دوبارہ شاید زندہ اٹھ ہی نہ سکے۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *