ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مزید کم ہوگیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں سونے کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے، آج فی تولہ نرخ میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کم ہو 4095 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Check Also

بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی تجویز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مزاکرات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *