ظہران ممدانی کا میئر نیویارک منتخب ہونا فنٹاسٹک فتح ہے، میئر صادق

لندن (پبلک پوسٹ)لندن کے مسلمان میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی کا میئر نیویارک منتخب ہونا ان کی فنٹاسٹک فتح ہے۔

میئر لندن صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے شہری خوف پر امید اور تقسم پر اتحاد کا انتخاب کرنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں، لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیر الثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے، جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اس کی ضد ہیں۔

واضح رہے صادق خان 2016 میں پہلی بار میئر بنے تھے اور پھر 2021 اور 2024 میں بھی یہ معرکہ جیتا۔ انھوں نے کہا نیویارک نے ڈیموکریٹ ظہران ممدانی کو اپنا نیا میئر منتخب کرنے میں خوف پر امید کا انتخاب کرتے ہوئے لندن کی پیروی کی ہے۔

نو منتخب میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے جیت کے پہلے دن قابل اور ہمدرد انتظامیہ بنانے کا اعلان کیا ہے، پاکستانی نژاد لینا خان کو نو منتخب میئر کی انتظامیہ میں اہم عہدہ مل گیا ہے، نیویارک سٹی پولیس کمشنر جیسیکا ٹِش کو بھی عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ممدانی نے کہا کہ ان کی کامیابی صدر ٹرمپ کے لیے ایک سبق ہے، وائٹ ہاؤس سے میئر منتخب ہونے پر مبارک باد موصول نہیں ہوئی، نیویارک کی ترقی کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انھوں نے کہا نیویارک کے شہری اب میری ذمہ داری ہیں، ان کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، حلف اٹھانے کے بعد نیویارک کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سٹی ہال میں پہلا دن میرے آخری دن کی طرح نظر آئے گا، اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔

Check Also

ویمن ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

بھارت میں خواتین کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *