اسلام آباد:ڈانس پارٹی، مساج سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی؛ گرفتار لڑکیوں کو چھڑوانےکےلیے دباؤ کا انکشاف

اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی جب کہ تھا نہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5چھاپے مار کر 21 لڑکیوں، اور 19مردوں کو گرفتار کرلیا۔

پانچ میں سے 3 قحبہ خانے ابوظہبی ٹاور میں سے پکڑے گئے، روز پیلس اور نیچرل راکس نام مساج سنٹروں پر جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا۔

گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا، گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی لڑکا لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر دھندہ کرواتا ہے۔

رہائشی فلیٹس میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا ملزم علی ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ہونیوالی لڑکیوں اور لڑکوں کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

ذرائع نے کہا کہ مساج سینٹروں، قحبہ خانوں سے گرفتار لڑکیوں کو چھڑوانے کے لیے سفارشیوں کی فون کالز کا رات بھر تانتا بندھا رہا، بڑے بڑے معززین، اور شرفا قحبہ خانوں سے گرفتار لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر دباو ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔

Check Also

کراچی: جیکسن میں ٹریلر نےموٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،ایک جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )شہر کے علاقے جیکسن میں ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *