کراچی(کامرس رپورٹر)
آل سٹی تاجر اتحاد کے نائب صدر معروف بزنس مین منصور کادوانی نے کراچی ٹمبر مارکیٹ کے الیکشن میں صدارتی امید وار سیلمان سومرو کو کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹمبر مارکیٹ میں تین سال بعد ووٹ کی طاقت سے تبدیلی خوش آئند عمل ہے اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے
مارکیٹ کی تاجر برادری نے سلیمان سومرو گروپ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اب انشاءﷲ مسائل بھی حل ہونگے اور سلیمان سومرو کراچی ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں کے اعتماد پر پورا اترے گے
منصور کادوانی نے کہا کہ ساڑھے تین سو ووٹ میں 314 ووٹ کاسٹ ہوئے اس کا مطلب ہے کہ نو فیصد ووٹ پڑا انہوں نے کہا کہ سلیمان سومرو نے پہلے بھی اس مارکیٹ کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے
اس وقت مارکیٹ میں بنیادی مسلہ لوڈ شیڈنگ کا ہے جس کی وجہ سے کاروبار تباہی کا شکار ہوا ہے کراچی ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن 1938 سے قائم ہے اور ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے مگر بد قسمتی سے مارکیٹ پچھلے ادوار سے ابتری کا شکار رہی ہے
اس وقت مسائل میں گہری ہوئی ہے لوڈ شیڈنگ کا عذاب ، کسٹم، ایف بی آر، کے مسائل درپیش ہیں اور لاء اینڈ آڈر کی صورتحال خراب تر ہے ماضی میں یہ مارکیٹ جن لوگوں کے ہاتھوں میں رہی ان کی سیاست کی نذر ہوگئی اسی وجہ سے لوگوں کو محسوس ہوا کہ تبدیلی لانی چاہئے
سابقہ قیادت نے کے الیکٹرک پر حملہ کیا جس کے بعد سے مذید لوڈ شیڈنگ ہوئی اور لوگوں کا کاروبار تباہ ہوا منصور کادوانی نے کہا کہ ہمارے دور یہ مارکیٹ لوڈ شیڈنگ سے آزاد تھی تاہم اب پھر انشاءﷲ سلیمان سومرو کی قیادت میں مسائل کے حل ہونگے اورہم اپنا مثبت کردار ادا کرینگے
منصور کادوانی نے کہا کہ وہ سلیمان سومرو کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ہم پہلے بھی سلیمان سومرو گروپ کے ساتھ تھے اور ہمیشہ اسی گروپ کو سپورٹ کرتے رہیں گے
کراچی ٹمبر مارکیٹ کی خدمت ہمارا مشن ہے
THE PUBLIC POST