سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد آج کئی ہزار روپے کا اضافہ

کراچی(پبلک پوسٹ)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تین روز مسلسل کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 221ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے بڑھ کر 3لاکھ 81ہزار 064روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *