ایشیائ کپ میں خراج کارکردگی کے بعد بھی صائم ایوب نے پانڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا،نمبر ون پوزیشن پر برجمان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب تنزلی کے بعد بالترتیب سینتیسویں، اکتالیسویں اور ستاونویں نمبر پر چلے گئے۔ فخر زمان چھ درجے بہتری سے ساٹھویں نمبر پر آگئے۔

بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر چلے گئے۔

شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد مشترکہ طور پر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ حارث رؤف پانچ درجے تنزلی سے تینتیسویں نمبر پر چلے گئے۔

Check Also

پاکستانی اداکار سید جبران نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر کڑی تنقید کی ، جس پر اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

پاکستانی اداکار سید جبران نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *