سرگودھا میں باپ نے تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

سرگودھا میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پھلروان کے علاقے میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد تین سالہ بچی کی لاش برآمد کی۔

بچی کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *