پہلا ون ڈے: سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم شاہین آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

ابرار احمد کو طبیعت ٹھیک نا ہونے کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سری لنکن کپتان چارتھ اسالنکا کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے لیکن ڈیو فیکٹر ہوگا۔

سری لنکن ٹیم میں ونندو ہسارنگا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کامل مشرا ڈیبیو کریں گے۔

Check Also

پاکستان کی تباہ کن بولنگ جنوبی افریقا کی ٹیم 144 رنز پر ڈھیر

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ فیصل آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *