’پاک بھارت میچ ہونا چاہیے‘، بھارتی سپریم کورٹ نےمیچ کیخلاف درخواست مسترد کردی

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا معاملہ کیا ہے؟ یہ ایک میچ ہے، اسے میچ رہنے دیں۔

جج نے ریمارکس میں کہا کہ میچ اتوار کو ہے، اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہیے۔

جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کردیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

دونوں ٹیمیں اگر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو ان کے درمیان مجموعی طور پر تین میچز ہوں گے۔

Check Also

اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں ایک اور شخص کو پھانسی

ایران کی سپریم کورٹ کے حکم پر ایک شخص کو موساد کے لیے جاسوسی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *