سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوگئی

گزشتہ ماہ بڑے اتار چڑھاؤ کے بعد آج مہینے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ ایک ہزار 600 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہو کر 4002 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 5300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔

Check Also

وزیر اعلی کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *