ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھےصحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا: صبا قمر

اداکارہ صبر قمر نے انکشاف کیا ہے ’کیس نمبر 9 ‘ کی شوٹنگ کے دوران ریپ سے متاثرہ لڑکی کے جذباتی مناظر شوٹ کروانے کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈرامے سیریل ’کیس نمبر 9‘ کی کہانی اور اس کی مرکزی اداکارہ صبا قمر کو ان کی اداکاری پر خوب پذیرائی ملی۔

مذکورہ شو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، وائرل کلپ نے صبا قمر کی توجہ بھی حاصل کی تو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسے ری شیئر کیا۔

انسٹااسٹوری میں ری شیئر کئے گئے ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ نے ساتھی فنکاروں و مبصرین کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ریپ سے متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرنا میرے لیے آسان نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کردار کے لیے مسلسل جذباتی مناظر شوٹ کروانے سے میری ذہنی و جسمانی صحت بھی متاثر ہوئی کیونکہ جذباتی مناظر ذہن اور جسم پر بہت بڑا دباؤ ڈالتے ہیں لیکن میں اپنی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میں جذباتی سینز شوٹ کروانے کی وجہ سے پیش آنے والے صحت کے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہوں اور خود کو ہمیشہ یاد دلاتی ہوں کہ مجھے مضبوط رہنا ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *