گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی کازلسٹ جاری کر دی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری 24 نومبر کو سماعت کریں گے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں 17 اگست سے گرفتار ہیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Check Also

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ

کراچی (پبلک پوسٹ )مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *