میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افضل زیدی آج صبح ترکیے جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، تاہم اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔
امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ میونسپل کمشنر کراچی کا نام اسٹاپ لسٹ میں موجود تھا، جس کی وجہ سے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ آف لوڈ کیے جانے کے بعد افضل زیدی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق افضل زیدی کا نام کن وجوہات کی بنا پر اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی تاحال باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔
THE PUBLIC POST