چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی

چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔

وزارت خزانہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی، چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *