آج کا تاریخی فیصلہ واضح پیغام ہے فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو

چنیوٹ(پبلک پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے۔

چینیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیض حمید سے متعلق تاریخی فیصلہ ہے تاہم فیض حمید کے خلاف مزید ٹرائل ابھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیر قانونی کام کر رہے تھے، فیض حمید کے پاس اپیل کے لیے بھی فورمز ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج سے متعلق باقاعدہ ڈسکشن نہیں ہوئی، گورنر راج ایک آئینی آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی اپنے طرزعمل سے وفاق کو مجبور کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کی سیاست خود ایسےحالات پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو ٹارگٹ کیا گیا، آج عمران خان خود جیل میں ہے، یہ مکافات عمل ہے، بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں، نفرت اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی عدالت بھی بنا دی ہے، ہمارے نظریے اورمنشور کی جیت ہے، آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو کوشش کرنی چاہیے وفاق کی مشکلات دور کی جائیں، وفاق کی مالی مشکلات دور کرسکتے ہیں اور اس کے لیے پی پی پی تعاون جاری رکھے گی، صوبے کے اختیارات کم کیے بغیر وفاق کی مشکلات کم کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے لیےمعاشی مشکلات ضرور ہیں۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *