پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں سے متعلق بڑی پیشرفت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیمیں بیچنے کیلئے ٹیکنیکل ایویلیوایشن مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو نئی فرنچائزز کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کرلیا۔

پی سی بی کو دنیا بھر سے 12 بولیاں موصول ہوئیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دے دیا گیا۔

تکنیکی معیار پر پورا اترنے والی 10 پارٹیاں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہوں گی۔

دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی۔

کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے نام منتخب کر سکیں گی۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اہل بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی توسیع ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ٹیموں کی نیلامی کے بارے میں مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Check Also

سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر نےقومی ٹیم کے فیفاورلڈ کپ سے باہر ہونے پر استعفیٰ دیدیا

سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مرحلے ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *