پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان باشندہ گرفتار

پشاور: پاکستان کے خلاف بیان دینے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہری شاہ نواز کی پاکستان مخالف بیان کی ویڈیو کل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق افغان شہری شاہ نواز کو داؤدزئی میں مہاجر کیمپ خزانہ سے گرفتار کیا گیا، افغان شہری نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے یکم اپریل 2025 سے غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغان شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک لاکھوں افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

Check Also

سندھ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مذاکرات ناکام،کل سے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ برقرار

کراچی : گڈز ٹرانسپورٹ اور سندھ حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *