ایران، کولمبیا اور کیوبا کیوینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت

ایران، کولمبیا اور کیوبا کی جانب سے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

ایران نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کی تھی۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔

Check Also

60 روزہ ڈیڈ لائن ختم،ٹرمپ نے معاہدے میں توسیع سے صاف انکار کردیا

واشنگٹن/تہران: ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *