لاہور؛ 3سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا گھریلو ملازم گرفتار

لاہور:برکی کے علاقے میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا گھریلو ملازم گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی محمد عمران نواز نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کیا اور 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا گھریلو ملازم ملزم فیصل گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم فیصل بچی کو کھیلانے کے بہانے حویلی میں لے گیا اور بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم فیصل کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے جینڈر سیل کر دیا گیا۔

ایس پی کینٹ کی بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او برکی محمد عمران نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Check Also

بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *