کلین انرجی کے میدان میںپنجاب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چھ نئے بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دی گئی، جس سے پنجاب میں بائیو گیس اور ویسٹ ٹو انرجی کے ذریعے خود کفالت اور گرین انرجی اکانومی کی بنیاد رکھی جائے گی۔

لاہور میں چار اور فیصل آباد میں دو بائیو گیس پلانٹس سے عملی آغاز ہوگا۔ ان پلانٹس سے نہ صرف گھریلو توانائی فراہم ہوگی بلکہ فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر بھی میسر ہوگا، جس سے کسانوں اور ماحول کے لیے دوہرا انقلاب آئے گا۔

پنجاب میں اسمال بائیو گیس پلانٹس کے قابل عمل منصوبے، ملٹی پل فیول بائیو ریفائنری کی فیزیبلٹی اسٹڈی اور ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹس کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ سے الیکٹرک بس اور میٹرو بس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ دنیا کی جدید گرین ٹیکنالوجی اب پنجاب کے شہروں اور دیہات میں متعارف کرائی جائے گی، جس سے صوبے میں کلین انرجی اور ماحول دوست ترقی کو فروغ ملے گا۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *