کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سےسردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان

کراچی:کراچی میں بلوچستان کی جانب سے یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جس کے سبب آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 10 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خُشک ہوائیں متوقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

“کامیڈی کے سلطان” شکیل صدیقی، رؤف لالہ” عید الاضحی کا سب سے بڑا کھیل لے کر حاضر ہورہے ہیں

“بکرا پیٹرول پہ ” کی افتتاحی تقریب کا دھوم دھڑکا ہوگا 13 مئی کو ہوگا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *