ماضی میں مبینہ ناکام روٹیشن پالیسی کا ایف آئی اے میں دوبارہ نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرجنرل ساؤتھ اورنارتھ آج اپنی سفارشات ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کریں گے۔
پالیسی کا نفاذ پاکستان بھرسے ایف آئی اے انسپکٹر،سب انسپکٹر،اے ایس آئیز پر ہوگا، مختلف زون اور ونگز میں3، ،5اور7سال سے تعینات افسران کو پالیسی کے تحت ٹرانسفر کیا جائے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے دورمیں بھی روٹیشن پالیسی کے تحت افسران اوراہلکاروں کے تقررتبادلے کئے گئے، روٹیشن پالیسی کے تحت متعدد افسران خصوصا خواتین افسران شدید مشکلات کا شکار رہیں۔
تبادلہ کردہ افسران کے پاس موجود درجنوں کیسزاورانکوائریزکی تحقیقات بھی متاثر ہوئیں۔
ذرائع نے کہا کہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں مبینہ لاکھوں روپے کی ادائیگی کے باوجود نصف سے زائد افسران واپس انہی زونز میں تعینات ہوئے۔