پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو کن مزاحیہ ناموں سے پکارتے ہیں؟

لاہور(پبلک پوسٹ)سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ دلچسپ انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ کون سے کھلاڑی کو کس ’نک نیم‘ سے پکارا جاتا ہے۔

انہوں نےبتایاکہ صائم ایوب کو نولک شاٹ، سعود شکیل کو چوڑا کہتے ہیں کیوں اس کا ایٹی ٹیوڈ نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے اس کانام چھوٹا ڈان رکھا تھا۔

سلمان علی آغا نے بتایا کہ فخر زمان کوفوجی کہہ کر بلاتے ہیں۔ شاداب کو شیدی اور بابر اعظم کو بوبی کہتے ہیں، محمد نواز کا اپنا ہی انداز ہے، وہ مجھے سولمن پکارتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر آخری بال پر چھ رنز درکار ہوںگے تو حسن نواز کو بیٹنگ کے لیے بھیجوں گا۔ اس نے پی ایس ایل میں ایسا کرکے بھی دکھایا ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *