پمز اسپتال میں پھیپھڑوں کی جگہ جگر کی بائیوپسی اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر اہم پیشرفت

اسلام آباد:پھیپھڑوں کی جگہ جگر کی بائیوپسی اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر پمز اسپتال کی انتظامیہ نے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے جاری کر دیا۔

ایچ او ڈی اون کالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر قاسم محمود بٹر کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے جبکہ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر شرجیل ظہیر کمیٹی کے ممبر نامزد کیے گئے۔

کمیٹی پمز اسپتال کی پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کرے گی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مکمل تحقیقاتی رپورٹ اور تجاویز ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز اسپتال کو پیش کرے گی۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *