لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے ہوجائیں خبردار

لاہور:لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے ہوجائیں خبردار، پولیس موبائل ٹریکنگ یونٹ نے 7 سال کے دوران ٹریس ہونے والے موبائل فونز کا ریکارڈ مرتب کرلیا۔

2018 سے 2025 تک 35 ہزار سے زائد افراد چوری شدہ موبائل استعمال کرتے رہے، 35 ہزار سے زائد ڈیوائسز برآمد کرکے صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس کے مطابق ریکور کیے گئے موبائل فونز کی مالیت 8 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال 2025 میں چوری شدہ یا چھینے گئے 6 ہزار سے زائد موبائل ٹریس و ریکور کیے گئے جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری آن لائن موبائل فون خریدنے سے گریز کریں، غیر رجسٹرڈ یا مشکوک موبائل فون خریدنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے، صارفین ڈیلرز کی بجائے مستند ڈیلرز سے ہی خرید و فروخت کریں۔

Check Also

بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *