پاکستانی اداکارہ مونا لیزا (سارہ لورین) نے اپنے ماضی کے بولڈ امیج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیریئر کے کچھ فیصلے ان کے لیے ندامت کا باعث بنے۔
اداکارہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے فنی سفر اور شوبز انڈسٹری سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ناظرین انہیں ایک جرات مندانہ شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں، حالانکہ وہ حقیقی زندگی میں اس تاثر سے مختلف ہیں۔
سارہ لورین نے بتایا کہ بھارت میں کام کے دوران انہوں نے کچھ ایسے منصوبوں اور نامناسب فوٹو شوٹس کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، جن سے گریز بہتر ہوتا۔
اداکارہ کے مطابق انہی عوامل کی وجہ سے عوام میں ان کے بارے میں ایسا تاثر قائم ہوا جو ان کی اصل شخصیت کی عکاسی نہیں کرتا، اور وہ اب ان فیصلوں پر پچھتاوا محسوس کرتی ہیں۔
THE PUBLIC POST