کارتک آریان اور ان کی مبینہ مسٹری گرلمیں تعلق سے متعلق بڑا انکشاف

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور ان کی مبینہ مسٹری گرل کرینا کوبیلیوٹ میں تعلق سے متعلق بڑا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں کارتک آریان کے حوالے سے ایک نئی افواہ نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی جس میں ان کا نام 17 سالہ برطانوی طالبہ کرینا کوبیلیوٹ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب صارفین نے کارتک اور مبینہ طور پر کرینا کوبیلیوٹ کی جانب سے الگ الگ شیئر کی گئی ساحلِ سمندر کی تصاویر میں غیر معمولی مماثلتیں دیکھیں۔

اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں کارتک آریان اور کرینا دونوں گوا کے مشہور سینٹ ریجس ہوٹل میں مقیم تھے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے علیحدہ علیحدہ کمرے لیے ہوئے تھے۔

اس حوالے سے ہوٹل انتظامیہ نے رازداری کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کسی بھی تبصرے سے انکار کردیا۔

Check Also

نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پرساتھی فنکارائیں حمایت میں آگئیں

لاہور: پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر ساتھی فنکارائیں حمایت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *