گوجرانوالہ: حبیب پورہ میں سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ کے علاقے حبیب پورہ میں سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔

قتل کے بعد ملزمہ اور اس کے ساتھی نے لاش نالے میں پھینک دی اور فرار ہوگئے۔

بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کی۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو موٹرسائیکل پر چادر میں کچھ چھپا کر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے شبہ ہونے پر ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو ملزمان نے اعترافِ جرم کر لیا۔

Check Also

جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند، کراچی میں نامعلوم افراد کا جلاؤ گھیراؤ

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *