گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میںمبینہ کرپشن، پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد

گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں چوہدری پرویزالٰہی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے پرویز الٰہی و دیگر پر فرد جرم عائد کی جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ نیب نے 2 نئے ملزمان آنے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔

Check Also

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان آرمی نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ER) کا کامیاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *