بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا سوشل میڈیا سےعارضی کنارہ کشی کا اعلان

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوی پوسٹ کی جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ میں اس وقت اپنی ذمہ داریوں، رشتوں،کام اور ہر چیز سے کچھ وقت کا وقفہ لینا چاہتی ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں واپس آؤں گی یا نہیں۔

گلوکارہ نےمزید لکھا کہ میں میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ میری کوئی ویڈیو نہ بنائیں، میری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور مجھے سکون سے جینے دیں،نیہا ککڑ کی پوسٹ کے بعد انکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Check Also

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہاعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *