’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا‘، صبا قمر وزیراعلیٰ پنجاب کے کاموں کی معترف

معروف اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

حال ہی میں مریم نواز نے صوبے کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کسی بھی حادثات سے بچنے کیلئےصوبے بھر میں گٹر کے ڈھکن لگانے اور سڑکوں پر موجود گٹر کی درست تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ کلپ کافی وائرل ہورہا ہےجس پر اداکاہ صبا قمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سراہا۔

صبا قمر نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کچھ عرصے سے پنجاب بھر میں ہونے والی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہوں اور مریم نواز کی حالیہ تقریر نے بہتری کے لیے حقیقی عزم کا اظہار کیا، بہتر طرز حکمرانی، عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم تعریف کا مستحق ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ مثبت تبدیلی پنجاب اور اس کے عوام کے لیے جاری رہے گی‘۔

Check Also

احسن آباد میں نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل سے طالبہ کی لاش برآمد

کراچی: شہر کے علاقے احسن آباد میں واقع ایک نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *