بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہےجلد سب کچھ حل ہو جائے گا: محسن نقوی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے جلد سب کچھ حل ہو جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ڈھاکا میں ہوا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بی سی بی کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے، اے سی سی کے اجلاس میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے: محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں دو دن بڑے یادگار ہیں، کوئی بھی سیاست نہیں چاہتا، بڑے اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی، ایشیاء کپ سے متعلق جلد فیصلہ ہو گا، ایشیاء کپ کا جلد اعلان ہو گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم ورک ہے ہم ایسی میٹنگز جاری رکھیں گے، کچھ لوگ ڈھاکا نہیں آ سکے، ایسا ہوتا ہے، میں بھی سنگاپور نہیں جا سکا تھا، شیڈول کی وجہ سے ایسا چلتا ہے، بڑی بات یہ ہے کہ تمام ممبران آئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی اعلان کا انتظار کریں، بنگلادیش بورڈ کے ساتھ بھی مختلف معاملات پر بات جاری ہے۔

Check Also

8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، انسانی جانوں کو بچانا پہلی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *