کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
THE PUBLIC POST