پشاور: ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی2 خواتین گرفتار

پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ شاہ پور پولیس نے لیڈیز پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا۔

اس حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

سی سی پی او کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا گیا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Check Also

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پربلا جھجھک طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا، کور کمانڈر کانفرنس

اسلام آباد: کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *