کراچی: چائنہ پورٹ کے قریببحری جہاز کی ٹکر سے کشتی ڈوب گئی

کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوب گئی 10 مسافر سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ کہ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا، کشتی میں 10 افراد سوارتھے، 6 مسافروں کو بچایا گیا ہے جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے ور انسانی جانیں بچائی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی کیماڑی کو ہدایت دی کہ آپریشن کی نگرانی کے لئے اپنی ٹیم بھیج دیں۔

Check Also

پاکستان ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوتی ہے، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *