سہیل خان سے علیحدگی پر سیما سجدیہہ کی لب کشائی

اداکار سہیل خان سے اپنی شادی ختم ہونے کے برسوں بعد سیما سجدیہہ نے علیحدگی کی اصل وجوہات پر پہلی بار کھل کی بات کی اور بتایا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی کس طرح بدل گئی۔

سابق جوڑے نے 1998 میں شادی کی اور 2022 میں راہیں جدا کرلیں۔ ان کے دو بیٹے، نیروان اور یوہان ہیں، جن کی وہ دونوں مل کر پرورش کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سیما نے ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو وہ اور سہیل دونوں بہت کم عمر تھے اور اس بات کو پوری طرح نہیں سمجھ پائے تھے کہ وقت کے ساتھ زندگی اور انسان کس طرح بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو ہم دونوں بہت چھوٹے تھے۔ میں صرف 22 سال کی تھی۔ جیسے جیسے ہم بڑے ہوئے، مختلف سمتوں میں آگے بڑھتے گئے۔ ہمارے خیالات بدل گئے۔ آخرکار ہمیں احساس ہوا کہ ہم میاں بیوی سے زیادہ اچھے دوست ہیں۔

سیما نے مزید کہا کہ علیحدگی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں بلکہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا۔ ناخوشگوار ساتھ سے زیادہ اہم گھر کا سکون ہو گیا تھا۔ روز روز کی لڑائی سے بہتر تھا کہ ہم الگ ہو جائیں۔ ہم گھر کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے تھے۔ کھٹ پٹ سے بہتر ہے کہ علیحدگی ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عورت طلاق کا خواب نہیں دیکھتی اور نہ ہی اسے خود پر مسلط کرتی ہے۔ میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور یقیناً میرے بچے بھی متاثر ہوئے ہوں گے۔ ہمیں اس نتیجے تک پہنچنے میں کئی سال لگے۔ ہم خاص طور پر بچوں کے لیے درست وقت کا انتظار کر رہے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آخری فیصلہ کس نے کیا، تو سیما نے واضح کیا کہ اس میں کسی پر الزام تراشی شامل نہیں تھی۔

طلاق کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے سیما سجدیہہ نے انکشاف کیا کہ عملی خودمختاری ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھی۔انہیں ہر چیز نئے سرے سے سیکھنی پڑی، جن میں مالی نظم و نسق اور انشورنس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سیما سجدیہہ اس وقت وکرم آہوجا کے ساتھ تعلق میں ہیں، جن سے وہ 1998 میں سہیل خان کے ساتھ شادی کرنے سے قبل منگنی کر چکی تھیں۔

Check Also

صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالاخوفناک واقعہ سنا دیا

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *